کراچی میں پولیس کی کارروائی، 200 سے زائد مردہ مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام بنادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس نے سومار گوٹھ ناکے پر رات کے اندھیرے میں کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد مردہ مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام بنادی۔

اسٹیل ٹاون پولیس نے سومار گوٹھ ناکے پر کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں سے بھری سوزوکی تحویل میں لے لی، سوزوکی میں 200 سے زائد مردہ مرغیاں تھیں جسے ایک ہوٹل پہنچانا تھا۔

پولیس کے مطابق سوزوکی ڈرائیور رضوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ملزم رات کے اندھیرے میں مردہ مرغیاں سپالئی کررہا تھا، ملزم کے خلاف 270/269 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوزوکی میں 200 سے زائد مری ہوئی مرغیاں موجود تھی، مردہ مرغیوں سے شدید تعفن اٹھ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد، چوروں نے ڈی جی، پی ٹی اے کے گھر کا صفایا کردیا

تفتیش کے دوران ملزم رضوان نے اعتراف کیا کہ اسے یہ مردہ مرغیاں ایک ہوٹل پہنچانی تھی جبکہ ملزم ان مردہ مرغیوں کو ایک کمپنی پہنچانے کا ذکر بھی کررہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوزوکی کو تحویل میں لے کر مال ضبط کرلیا ہے، تفتیشی پولیس کی جانب سے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

Related Posts