اسلام آباد، چوروں نے ڈی جی، پی ٹی اے کے گھر کا صفایا کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چوروں نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران ڈائریکٹر جنرل، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کامران خان گنڈا پور کے گھر کا صفایا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوروں نے یہ افسوسناک واردات ڈی جی، پی ٹی اے کے اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی 7فور میں واقع گھر میں اس دوران کی جب ڈی جی پی ٹی اے عید کی چھٹیاں منانے کیلئے آبائی علاقے کی جانب گئے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

 پاک فوج کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، 2 جوان شہید

ڈی جی پی ٹی اے کامران خان گنڈا پور نے واقعے کا مقدمہ درج کرایا ہے جس میں مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ میرے گھر چوروں نے مجموعی طور پر 1 کروڑ 39 لاکھ 60 ہزار روپے کی واردات کی۔ میں گلی نمبر 49، سیکٹر جی 7فور میں رہائش پذیر ہوں۔

مقدمے کے متن کے مطابق ڈی جی پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ جب میں واپس اپنے گھر پہنچا تو کھڑکی آری سے کٹی ہوئی پائی۔ 35تولے کے طلائی زیورات جن کی مالیت 83لاکھ کے لگ بھگ ہے، چوری ہوچکے تھے جبکہ ساڑھے 5لاکھ کا لیپ ٹاپ بھی چرالیا گیا۔

متن کے مطابق چوروں نے گھر سے 14لاکھ کی شکاری گن، تحائف اور قیمتی اشیاء سے بھرے ہوئے سوٹ کیس 1لاکھ 50 ہزار کے سوٹ کیس، ساڑھے 4لاکھ کا پرفیوم اور میک اپ کا سامان اور ڈھائی لاکھ کے 7امپورٹڈ سن گلاسز بھی چوری کر لیے۔

مدعی مقدمہ ڈی جی پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ میرے گھر سے 8 لاکھ روپے کی 7 گھڑیاں، 2 لاکھ روپے کے 5 موبائل ونز، 2 لاکھ 20 ہزار کی کلاشنکوف، 1 لاکھ کا امپورٹڈ قلم، 800ڈالر کیش، 1000 سعودی ریال، 3لاکھ روپے نقد رقم اور 5لاکھ کی ونچسٹر شاٹ گن بھی چوری ہوگئی۔

وفاقی دارالحکومت کی تھانہ آبپارہ پولیس نے ڈی جی پی ٹی اے کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، تاحال ملزمان کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپہ مار کارروائی بھی کی جائے گی۔

Related Posts