سکھر میں پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man arrested for raping stepdaughters in Islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سکھر:سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے ایک دہشتگردکو گرفتارکرکے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر، تار اور اسلحہ برآمد کر لیاہے۔ مذکورہ دہشت گرد 2016 میں شکارپور کے علاقے خانپور میں امام بارگاہ میں خودکش بم دھماکے میں بھی ملوث تھا۔

سکھر کے قریب شکارپور سکھر لنک روڈ پر اسپورٹس کمپلیکس کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سرگرم دہشتگردکو گرفتار کر لیاہے۔جس کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، تار، اسلحہ اور دیگر چیزیں برآمد کی گئی ہیں۔

گرفتار ملزم کی شناخت حسین بخش عرف ملا محد بخش بروہی کے نام سے ہوئی ہے، ایس ایس عرفان سموں نے بتا کہ گرفتار ملزم 2016 میں خان پور عید گاہ میں خودکش دھماکے کا مرکزی ملزم ہے، ملزم نے خان پور میں عید کے روز دھماکے کرنے کیلئے دو خودکش بمباروں کو عید گاہ پہنچایا تھا۔

خان پور عید گاہ میں نماز کے دوران ایک خودکش بمبار نے خود کو اڑا لیا تھا- خان پور امام بار گاہ خود کش حملے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے تھے امام بار گاہ خود کش حملے میں نمازیوں نے ایک خودکش بمبارکو زندہ بھی پکڑ لیا تھا۔

ایس ایس پی عرفان سموں نے بتایا کہ ملزم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے دہشتگرد عبداللہ بروہی اور حفیظ بروہی کا قریبی ساتھی رہا ہے۔ پولیس نے گرفتار مبینہ دہشت گرد سے تفتیش شروع کردی ہے، ملزم کی مدد سے دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

Related Posts