حکومتی کمیٹی کو پیغام دیا ہے وزیراعظم کا استعفیٰ لے کرآنا، مولانا فضل الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maulana fazlur rehman
پی ڈی ایم کا کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس سے بائیکاٹ کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومتی وزراء کا لب و لہجہ مفاہمت نہیں تصادم کی طرف جاتا ہے،ہم نے حکومتی کمیٹی کوپیغام دیاہےوزیراعظم کااستعفیٰ لے کرآناورنہ مت آنا۔

اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جعلی وزیراعظم کے ایگزیکٹو آرڈر بھی جعلی ہوتے ہیں ، عوام اسے تسلیم نہیں کریں گے،پاکستان کی پارلیمنٹ کو متنازعہ بنایا گیا۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ میں یہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ ان جعلی قوانین کی کوئی حیثیت نہیں۔ ایڈہاک ازم پر ملک نہیں چلتے، ملک کو ایسے لوگوں سے فارغ کرنا چاہیے، پاکستان کی پارلیمنٹ کو متنازع بنا دیا گیا ہے۔

مولانافضل الرحمان کاکہناتھا کہ انتخابی دھاندلی سے آنےوالوں کو ملک پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، آخر ملک کو کس طرف لے جایا جا رہا ہے، ملک کو ایسے لوگوں سے فارغ کرو، پاکستان کو کہاں لے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل دھرنے میں سیرت طیبہ کانفرنس ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں آزادی مارچ کیلئے ایک پیج پر ہیں،سیاسی جماعتوں کے رہنما روز آزادی مارچ میں شرکت کرتے ہیں، پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کیوں قبول نہیں کی جا رہی، ہم آئین، قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کچھ قوتیں مجھ پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہیں، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، بلاول بھٹو زر داری

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے منی لانڈرنگ کا شور مچایا گیا اور آج چیئرمین ایف بی آر نے کہہ دیا کوئی منی لانڈرنگ نہیں ہوئی، کس قسم کے لوگ مسلط ہو گئے ہیں، ان کی پوری سیاست مخالفین کو چور کہنے پر قائم ہے، اس حکومت کو ہم ایک قبضہ گروپ سمجھتے ہیں، حکومتی کمیٹی کو کہا ہے آنا ہے تو وزیراعظم کا استعفیٰ لے کر آنا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،ہماری افواج پاکستان نے امن کیلئے قربانیاں دی ہیں،افواج پاکستان قربانیوں کے نتیجے میں قوم کو امن دیں گے۔ اگر قوم کی قربانیاں نہ ہوتیں تو فوج اس ہدف کو حاصل نہ کر سکتی۔

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ قربانیاں اس لیے نہیں دی کہ ایسے نااہل لوگ حکمرانی کریں گے،ایسے حکمرانوں کو ملک پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

Related Posts