آج ملک کے کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی، کراچی میں کتنی برسات متوقع؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PMD predicts rain in most parts of country today
ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے، سندھ میں بھی کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مضبوط مغربی لہر بلوچستان کے بیشتر علاقوں کو متاثر کر رہی ہے اور یہ 18 اپریل کو بالائی علاقوں تک پھیلے گی۔

موسلا دھار بارش سے بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہو سکتی ہے خاص طور پر گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، کیچ، آواران، خاران، پنجگور، واشک، نوشکی، لسبیلہ، خضدار اور قلات میں سیلاب کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتاہے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔

موسلا دھار بارش سے 18 سے 20 اپریل تک دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ، گلگت بلتستان، کشمیر اور دریائے کابل میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان اور 18 سے 21 اپریل تک خطرناک مقامات متاثر ہو سکتے ہیں۔

آندھی، ژالہ باری اور بجلی اس مدت کے دوران کھڑی فصلوں، بجلی کے کھمبوں ، گاڑیوں اور شمسی پینل وغیرہ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان اور سندھ میں کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران جنوبی بلوچستان میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔ بدھ کو مٹھی ملک کا گرم ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا۔

Related Posts