وزیر اعظم 9 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم 9 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے
وزیر اعظم 9 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے، ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال سے متعلق 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ ڈی جی آئی بی کی تعیناتی اور چیئرمین واپڈا کا استعفیٰ ایجنڈے میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چوہدری شجاعت کے بیٹے سالک حسین کووفاقی کابینہ میں شامل کرنیکا فیصلہ

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔ وفاقی وزراء کو کابینہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال سے متعلق 9 نکاتی ایجنڈا زیرِ غور آئے گا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک بھر میں گندم کی صورتحال اور توانائی سیکٹر کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق معاہدے کی توسیع بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین کو وزیراعظم شہبازشریف کی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کا اہم کردار رہا۔

گزشتہ ماہ سابق صدر آصف علی زرداری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

Related Posts