چوہدری شجاعت کے بیٹے سالک حسین کووفاقی کابینہ میں شامل کرنیکا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chaudhry Shujaat’s son Salik to join Shehbaz cabinet tomorrow

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین کو وزیراعظم شہبازشریف کی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوروز قبل آصف علی زرداری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ چوہدری سالک جلدوفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں:نئی حکومت نے پی ٹی آئی کے کس وزیر کی جگہ اپنا کون سا وزیر مقررکیا ہے؟

یاد رہے کہ 19اپریل کو 34 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا،پاکستان مسلم لیگ (ن )کو 13 وزارتیں ملی ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کو 9وزارتیں دی گئی ہیں۔ چار وزارتیں جمعیت علمائے اسلام اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو دو وزارتیں سونپی گئیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ (ق)اور جمہوری وطن پارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کو نئے سیٹ اپ میں ایک ایک وزارت ملی۔

دو وزیر مملکت کا تعلق مسلم لیگ (ن (اور ایک وزیر مملکت کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔ پیپلز پارٹی کے ایک اور مسلم لیگ ن کے دو ارکان کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کیا گیا ۔

Related Posts