وزیراعظم عمران خان کا کورونا میں بھی سرکاری فرائض سرانجام دینے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IHC dismisses petition to disqualify PM Imran Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجودمعمول کے مطابق اپنے سرکاری فرائض انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق عمران خان فی الحال اہم حکومتی امور کی نگرانی کر رہے ہیں اورقرنطینہ میں بھی قومی امور انجام دیتے رہیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ بوقت ضرورت عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کرسکتے ہیںاورموجودہ صورتحال میں منگل کے روز وفاقی کابینہ کا اجلاس کرنے کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:ویکسین لگوانے کے بعد عمران خان کو کورونا کیوں ہوا؟، فضل الرحمان کا سنسنی خیز انکشاف

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روزوزیر اعظم عمران خان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آتا تھا،معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ٹویٹ میں ان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی جبکہ ڈاکٹرفیصل سلطان نے یہ بھی بتایاتھاکہ وزیر اعظم عمران خان کورونا کی تشخیص کے بعد قرنطینہ میں ہیں ۔

ویکسی نیشن کے بارے میں ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا تھاکہ جب عمران خان وائرس کا شکار ہوئے تو انہیں مکمل طور پر ویکسین نہیں لگائی گئی تھی انہیں صرف دو دن پہلے ہی پہلی خوراک ملی تھی جو کسی بھی ویکسین کے کارآمد ہونے کے لئے بہت کم وقت ہے۔

Related Posts