نالج پارک یونیورسٹی کا افتتاح، وزیر اعظم لاہور کا دورہ آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نالج پارک یونیورسٹی کا افتتاح، وزیر اعظم لاہور کا دورہ آج کریں گے
نالج پارک یونیورسٹی کا افتتاح، وزیر اعظم لاہور کا دورہ آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نالج پارک یونیورسٹی کے افتتاح کیلئے لاہور کا ایک روزہ دورہ آج کریں گے جس کے دوران میگا پراجیکٹس پر بریفنگ دی جائے گی۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے کیلئے آج لاہور پہنچیں گے جس کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان کو امداد کی فراہمی عالمی قوانین کے خلاف نہیں۔منیر اکرم

نیول چیف سے  وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی کی ملاقات

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار وزیر اعظم کو پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن پر بریفنگ دیں گے۔الیکشن کے دوران لارڈ میئر اور چیئرمین کے انتخاب پر بھی بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔ کے پی کے میں ہار کے بعد پنجاب پر توجہ دی جائے گی۔

سردار عثمان بزدار وزیر اعظم کو بلدیاتی الیکشن پر ق لیگ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے متعلق آگاہ کریں گے۔ وزیر اعظم کو میگا پراجیکٹس پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

دورۂ لاہور کے موقعے پر وزیر اعظم عمران خان نالج پارک یونیورسٹی کا افتتاح بھی کریں گے جس کا مقصد صوبے میں شعبۂ تعلیم کو فروغ دینا ہے۔

 

Related Posts