وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے چین کے دورے پرجائیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرپشن ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،وزیراعظم عمران خان
بیجنگ: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین نے 400 کرپٹ وزراء کو جیل بھیجا کاش میں بھی چین کی تقلید کرتے ہوئے 500 کرپٹ لوگوں کو جیل بھیج سکوں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے، وزیراعظم چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

 وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کا دورہ چین تین روزہ ہوگا، وزیراعظم اپنے دورے کے دوران چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے، اس کے ساتھ ہی وہ چینی قیادت سے مقبوضہ کشمیر سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم مسئلہ کشمیر کے لئے حمایت پر چینی قیادت کاشکریہ بھی ادا کریں گے، وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے جب کہ عمران خان چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔

 گزشتہ برس عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپریل میں بطور وزیراعظم چین کا پہلا دورہ کیا تھا، امریکا روانگی سے قبل 17 ستمبر کو بھی وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر نے ملاقات کی تھی، یا جینگ نے چینی صدر شی جن پنگ کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا تھا، جس پر وزیراعظم نے اس پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

قیادت نے پاک چین دوستی کونئی بلندیوں پرلے جانے کے عزم کا اظہار بھی کیا تھا اور اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ علاقائی یا بین الاقوامی تبدیلی پاک چین تعلقات پر اثرانداز نہیں ہوگی۔

Related Posts