بارش سے پریشان شرکائے آزادی مارچ کے لیے وزیر اعظم کا اہم اقدام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بارش سے پریشان شرکائے آزادی مارچ کے لیے وزیر اعظم کا اہم اقدام
بارش سے پریشان شرکائے آزادی مارچ کے لیے وزیر اعظم کا اہم اقدام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ بارش اور بدلتے موسم سے پریشان شرکائے آزادی مارچ کے لیے حکومت نے سی ڈی اے (کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے آزادی مارچ شرکاء کو ممکنہ امداد کی فراہمی کا اندازہ لگانے کے لیے سی ڈی اے سربراہ کو بھیج دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے کو میں نے دھرنے کے مقام پر جانے کا حکم دیا ہے تاکہ یہ اندازہ لگایا جاسکے کہ بارش کے حوالے سے حکومت مخالف مارچ کے شرکاء کو کیا امداد فراہم کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ بارش بھی شروع ہو گئی جس نے حکومت مخالف آزادی مارچ میں شریک افراد کے لیے شدید مشکلات پیدا کردیں ۔

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور ہواؤں کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں کمی کے باعث سردی بڑھ چکی ہے جو کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور شرکائے آزادی مارچ کے لیے ناقابلِ برداشت ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت مخالف آزادی مارچ کے دوران اسلام آباد میں تیز ہوائیں اور بارش

Related Posts