وزیر اعظم عمران خان کی 67ویں سالگرہ شاہ محمود قریشی اور عثمان ڈار کی مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کی 67ویں سالگرہ شاہ محمود قریشی اور عثمان ڈار کی مبارکباد
وزیر اعظم عمران خان کی 67ویں سالگرہ شاہ محمود قریشی اور عثمان ڈار کی مبارکباد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم عمران خان کی 67ویں سالگرہ کے موقعے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے مبارکباد پیش کی اور خصوصی دُعائیں کیں جبکہ پاکستان بھر میں وزیر اعظم کی سالگرہ ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی 67ویں سالگرہ کے موقعے پر ان کے لیے دُعا کرتا ہوں کہ خدا انہیں صحت بھری زندگی عطا فرمائے تاکہ نئے پاکستان کے خواب کو تعبیر مل سکے۔

Image result for Prime Minister with Shah Mehmood Qureshi

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ساری دنیا میں ایک سچے لیڈر اور مسلم امت رہنما کے طور پر ابھرے ہیں  جبکہ قوم کی امنگوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا عمران خان کا خواب ہے۔ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے والے سچے لیڈر کے طور پر دنیا انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان چندہ جمع کرکے مال بنا رہے ہیں، علی زیدی

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے بھی 67ویں سالگرہ کے موقعے پر عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسا سچا اور ایماندار لیڈر ہماری خوش قسمتی ہے جبکہ انہوں نے ملک و قوم کی ترقی کے لیے دن رات سخت محنت کی ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے لیے پورے ملک میں قوم کا بچہ بچہ دعائیں کر رہا ہے۔دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کے وطن اور قوم کی قسمت بدل دینے کے تمام خوابوں کو بہترین تعبیر سے پایہ تکمیل تک پہنچائے۔

Image result for PM Imran KHan brecorder

پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم عمران خان تحریک انصاف کے چیئرمین اور شوکت خانم کینسر ہسپتال کے بانی بھی ہیں جبکہ کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے طور پر 1992ء میں ملک کو ورلڈ کپ بھی جیت کر دے چکے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان 2002ء سے 2013ء تک قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں جبکہ شوکت خانم کے ساتھ ساتھ ریسرچ سینٹر اور نمل کالج جیسے پروجیکٹس پر بھی سماجی بہبود اور معاشرتی فلاحی رہنما کے طور پر کام کرچکے ہیں۔

عمران خان نے ابتدائی تعلیم لاہور کے کیتھیڈرل اسکول اور ایچیسن کالج لاہور سے حاصل کی جبکہ اعلیٰ تعلیم برطانیہ کے رائل گرامر اسکول کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ یونیوسٹی سے حاصل کی جبکہ انہوں نے سیاسیات، فلسفہ اور معاشیات کے مضامین میں گریجویشن کر رکھی ہے۔

ان کی سربراہی میں تحریک انصاف نے گزشتہ برس تاریخی کامیابی حاصل کی اور خیبر پختونخواہ، پنجاب اور سندھ کے علاوہ قومی اسمبلی میں بھی خاطرخواہ سیٹیں جیتیں جس کے بعد 17 اگست 2018ء کو عمرا ن خان پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم کے طور پر سامنے آئے۔ 

 یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی مدد کے لیے لائن آف کنٹرول عبور کرنا مودی حکومت کے مؤقف کو تقویت دینے کا باعث بنے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں آزاد جموں و کشمیر میں موجود عوام کا غم و غصہ سمجھ سکتا ہوں جو گزشتہ 2 ماہ سے زائد عرصے سے اپنے کشمیری بھائیوں کو غیر انسانی کرفیو کا سامنا کرتے دیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کشمیریوں کی مدد کے لیے لائن آف کنٹرول عبور کرنا بھارتی بیانیے کو تقویت دے گا۔ وزیر اعظم

Related Posts