وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس،16نکاتی ایجنڈے پرغور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ نے 6آرڈیننس جاری کر نے کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے 6آرڈیننس جاری کر نے کی منظوری دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری،اجلاس میں 16نکاتی ایجنڈے پرغور کیاجارہا ہے ۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس 16 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہے، اجلاس میں کابینہ اپنے فیصلوں پر عملدر آمد کا جائزہ لے گی۔

 اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے جب کہ وزیراعظم کابینہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب اور عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں پر اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ عوامی مفاد کے نئے منصوبوں پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔  ہلال اتھارٹی سے متعلق ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق پر فیصلہ ہوگا۔

اجلاس میں کونسل آف ریسرچ واٹر ریسورسز کو وزارت آبی وسائل کے زیر انتظام کرنے پر بھی غور کیا جائے گا، نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کے لیے رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اس کےعلاوہ وفاقی کابینہ ریئل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 اور نادرا کے آڈٹ کی منظوری دے گی، جبکہ رئیل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 کی منظوری بھی دے جائے گی۔

وزراء کی جانب سے وزیراعظم کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کی کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر بریفنگ دی جائے گی، اس کے علاوہ  ای کامرس پالیسی فریم ورک اور یونائیٹڈ نیشنز ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی چینی بطور آفیشل زبان کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کی کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کے لیے دو صنعتکاروں کے نام کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Related Posts