وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیر اعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل نے ایل پی جی کی پیداوار پر وزارت پٹرولیم کو رائلٹی ، چیئرمین واپڈا اور ممبرز کی تقرری سے متعلق ڈرافٹ ،پٹرولیم پالیسی 2012 کے ترمیمی مسودے اور حویلی شاہ بہادراوربلوکی پاورپلانٹس کی نجکاری کی منظوری دے دی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ایل پی جی کی پیداوار پر وزارت پٹرولیم کو رائیلٹی کی منظوری دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق جلاس میں چیئرمین واپڈا اور ممبرز کی تقرری سے متعلق ڈرافٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔

کونسل کے اجلاس میں سی جے ہائیڈرو پاور منصوبے کا این او سی کا معاملہ موخر کر دیاگیا ۔کونسل کے اجلاس میں سندھ نے صوبوں کے فنڈ سے ایف بی آر کی کا معاملہ اٹھا دیا۔

ذرائع کے مطابق کونسل کے اجلاس میں سندھ نے صوبوں کے فنڈ سے ایف بی آر کی کا معاملہ اٹھا دیا ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبوں کو فنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں صوبوں کو پانی کے خالص منافع پر عملدرآمد فارمولے پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ ذرائع نے بتایاکہ پٹرولیم پالیسی 2012 کے ترمیمی مسودے کی منظوری دے دی گئی، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ایل این جی درآمد کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق حویلی شاہ بہادراوربلوکی پاورپلانٹس کی نجکاری کی منظوری دے دی گئی،اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کنٹرول کے معاملے پر بھی اجلاس میں بات چیت کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق صوبوں میں پانی کی تقسیم کے معاہدے سے متعلق اٹارنی جنرل کی سفارشات منظورکرلی گئیں،مشترکہ مفادات کونسل نے متبادل توانائی پالیسی 2019 منظور کرلی۔

Related Posts