پیرپگارا کا الیکشن نتائج کیخلاف دھرنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیرپگارا کا الیکشن نتائج کیخلاف دھرنے کا اعلان
پیرپگارا کا الیکشن نتائج کیخلاف دھرنے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جی ڈی اے کے سربراہ پیرپگارا نے الیکشن نتائج کیخلاف پرامن احتجاج کی کال دیتے ہوئے 16 فروری کو حیدرآباد بائی پاس پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

پیرصاحب پگارا نے جی ڈی اے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جو الیکشن ہوا بدترین حکومت کے بعد بھی یہ نتائج آئے ایسے الیکشن مسترد کرتے ہیں یہ اینٹی اسٹیٹ الیکشن تھے۔

پیرصاحب پگارا نے کہا کہ بانی تحریک انصاف میرا رشتہ دار نہیں لیکن نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، پوراسندھ زرداری کو دینا تھا تو ہمیں کیوں 2 سیٹیں دیں یہ بھی واپس لے لیں ہم اینٹی اسٹیٹ لوگ نہیں ہیں عزت اور انصاف نہ ملے تو ہم پرُامن احتجاج کریں گے۔

پیرپگارا نے کہا کہ مجھے ایک دوست نے مشورہ دیا کہ جی ڈی اے ختم کردو،مجھے کہا گیا زرداری کے ساتھ الائنس کر لو فنکشنل لیگ کوسیٹیں مل جائیں گی

میں نے کہا کہ جی ڈی اے ختم نہیں کر سکتا، کہا گیا کہ جی ڈی اے کے سامنے صفر اور ایم کیوایم کے سامنے 15 لکھا ہوا ہے۔

Related Posts