شام سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز زائرین کو لے کر وطن واپس پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شام سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز زائرین کو لے کر وطن واپس پہنچ گئی
شام سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز زائرین کو لے کر وطن واپس پہنچ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز برادر اسلامی ملک شام سے زائرین کو لے کر وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کم و بیش 27 برس بعد شام لینڈنگ پر پی آئی اے طیارے کا پرتپاک استقبال ہوا۔ خصوصی پروازیں اربعین کے سلسلے میں دمشق، بغداد اور نجف روانہ ہوئیں، قومی پرچم کے حامل طیارے کو دمشق کے ائیرپورٹ پر واٹر گن سلامی بھی دی گئی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرِ ہوابازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک بھی پرواز میں موجود رہے۔ ائیرپورٹ پر دونوں کی ملاقات شام کے وزیرِ ٹرانسپورٹ سے ہوئی۔ اس دوران پاکستان میں شام کے سفیر موجود رہے۔

قبل ازیں پاکستانی وفد قافلے کی صورت میں حضرت بی بی زینب رضی اللہ عنہا کے مزار پر حاضر ہوا۔ شامی وزیرِ اوقار نے پی آئی اے کے عملے اور وفد کا استقبال کیا۔ وفد نے روضۂ زینب رضی اللہ عنہا پر فاتحہ خوانی اور مسجد میں نوافل ادا کیے۔

وفاقی وزیرِ ہوا بازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔ قبل ازیں پی آئی اے کا طیارہ 322 زائرین کو ساتھ لے کر شام کی سرزمین پر 27 سال بعد اترا جسے تاریخی سنگِ میل قرار دیا جارہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا لیز پر حاصل کیا گیا ائیر بس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

Related Posts