پرویز خٹک، اسد قیصر کو جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل کرنیکی کوششیں تیز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: تحریکِ انصاف چھوڑنے والے اہم رہنما پرویز خٹک اور اسد قیصر کو جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل کرنے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی میں دھڑے بندی کیلئے طویل عرصے تک لابنگ کی۔ بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جہانگیر ترین کی نئی پارٹی میں پرویز خٹک کو اہم عہدہ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

وکیل کے قتل کا مقدمہ وزیر اعظم کیخلاف درج کیا جائے۔پی ٹی آئی

معروف سیاسی رہنما جہانگیر ترین نے تاحال اپنی پارٹی کے نام کا اعلان نہیں کیا جبکہ نئی پارٹی میں پرویز خٹک کو صدر یا جنرل سیکریٹری کا عہدہ دئیے جانے کا امکان ہے۔ نئی پارٹی کے ممکنہ تنظیمی عہدیداروں کے نام بھی سامنے آگئے۔

تاحال جہانگیر ترین نااہل ہونے کے باعث سیاسی پارٹی کے چیئرمین کی بجائے پیٹرن اِن چیف کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے۔ جہانگیر ترین مرکزی صدر یا پارٹی چیئرمین کے عہدے پر سینئر اور قابلِ بھروسہ رہنما کا انتخاب کریں گے۔

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ علیم خان کو پنجاب کا صوبائی صدر بنایا جائے گا تاہم انہیں کوئی مرکزی عہدہ بھی دیا جاسکتا ہے۔ پرویز خٹک کے ساتھ ساتھ اسد قیصر کو بھی مرکز میں اہم عہدہ دئیے جانے کا امکان ہے۔ 

Related Posts