چیئرمین ایف بی آر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی استدعا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PCDMA seeks extension in tax-filing deadline

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پی سی ڈی ایم اے نے چیئرمین ایف بی آر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی استدعا کردی، مرزا ندیم بیگ کا کہنا ہے کہ کوروناکے معیشت پر تباہ کن اثرات کے پیش نظر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 2 ماہ کی توسیع کی جائے۔

پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائزمرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین مرزا ندیم بیگ نے ملک میں کورونا وبا کے معیشت باالخصوص کاروبار وصنعت پر پڑنے والے تباہ کن اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) جاوید غنی سے استدعا کی ہے کہ سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں کم از کم 2 ماہ کی توسیع کی جائے۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی سی ڈی ایم اے نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے تاجر برادری کو سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں مشکلات کا سامناہے کیونکہ کورونا  نے کاروباری سرگرمیوں کو بہت بری طرح متاثر کیا ہے اور اس وباء سے پیدا ہو نے والے سنگین معاشی بحران کی وجہ سے تاجر برادری کی اکثریت انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کراسکی۔

مزید پڑھیں: فیڈریشن الیکشن میں یو بی جی کی کامیابی سے پاکستان کا مستقبل روشن ہے،ایس ایم منیر

موجودہ حالات کے پیش نظر سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 2 ماہ کی توسیع کی جائے تاکہ تاجر برادری کورونا سے نمٹتے ہوئے باآسانی اپنے گوشوارے جمع کرواسکیں۔

اس سے قبل پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائزمرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے)کے چیئرمین مرزا ندیم بیگ نے ایف بی آر کی جانب سے کیمیکلزوڈائز کے خام مال کوپارٹ 2 (خام مال) میں ڈالنے سے متعلق ایس آر او جاری کیے جانے کے باوجود عمل درآمد نہ ہونے پرگہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مرزا ندم بیگ نے مطالبہ کیاتھا کہ محکمہ کسٹم سے جلد از جلد شیڈول کااجراء کیا جائے تاکہ کمرشل امپورٹرز کو سیکشن 81 تحت جمع کروائے گئے پے آرڈرز ریفنڈز ہوسکیں۔

Related Posts