فیڈریشن الیکشن میں یو بی جی کی کامیابی سے پاکستان کا مستقبل روشن ہے،ایس ایم منیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں،ایس ایم منیر
اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں،ایس ایم منیر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:یونائیٹڈ بزنس گروپ(یوبی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہاکہ ملک اس وقت معاشی طور پر شدید مشکلات سے دوچار ہے،وزیراعظم عمران خان ملک کی معیشت کو سدھارنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے نمائندہ ادارے ایف پی سی سی آئی حکومت کو قابل عمل اور مثبت تکجاویز دے اور یہ تب ہی ممکن ہوگا کہ جب فیڈریشن چیمبر آف کامرس میں دیانتداراورذاتی مفادات سے بالاتر قیادت برسراقتدار آئے۔

ملک اور بزنس کمیونٹی کے بہتر مفاد میں یکجا ہوکرایف پی سی سی آئی کے30دسمبر کو ہونے والے الیکشن میں یو بی جی کی کامیابی سے ہی پاکستان کا مستقبل روشن ہوسکے گا۔نہوں نے ان خیالات کا اظہار کاٹی کے سابق صدر شیخ عمرریحان کی جانب سے دیئے گئے۔

تاجررہنما ایس ایم منیرنے کہا کہ الزام تراشی کرنا سب سے آسان کام ہے جو گھر میں بیٹھ کر کیا جاتا ہے جبکہ کارکردگی صرف گھر سے باہرنکل کر اور بزنس کمیونٹی کی خدمت کرنے سے ہی سامنے آتی ہے۔

فیڈریشن الیکشن میں برسراقتدارگروپ کی مثال “کان بند کرکے راگ الاپنے ” جیسی ہے، بزنس مین پینل کے رہنما دھکے کھاتے پھر رہے ہیں لیکن انہیں تمام امیدوارتک دستیاب نہیں، ملک کی 75سے80فیصد بزنس کمیونٹی ہمارے ساتھ ہے اورہم نے بہترین امیدواروں کا گلدستہ پیش کیا ہے۔

ہمارا گروپ چیئرمین افتخار علی ملک کی قیادت میں اوربزنس کمیونٹی کی طاقت سے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گا۔ میاں محمدادریس نے کہا کہ ہم نے فیڈریشن چیمبر کو ایک انسٹی ٹیوٹ کی مانند چلایا،ہم نے فیڈریشن میں یہ روایت بھی ڈالی کہ تمام عہدیدار ملک اور بیرون ممالک میں سفر کے اخراجات خو د برداشت کریں۔

فیڈریشن کے خزانے پر بوجھ نہ ڈالا جائے اس طرح ہم نے فیڈریشن کی کرڑوں روپے کی بچت کی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے یو بی جی کی جانب سے فیڈریشن کے پہلے صدر کا منصب سنبھالا تو ایک روپیہ بھی فنڈ میں موجود نہ تھا بلکہ ملازمین کا پرویڈنٹ بھی ہڑپ کرلیا گیا تھا۔

مگر ہم نے قابو پایا اور جب میں نے دوسرے صدر کو چارج دیا تو فیڈریشن کے خزانے میں 4کروڑ روپے موجود تھے جبکہ ہم نے فیڈریشن کی بلڈنگ کے کرایہ داروں کے کرایے بھی بڑھانے کے معاہدے کرکے آمدنی کے ذرائع پیداکئے۔

Related Posts