اسرائیل کی شام میں بمباری سے روس کا مسافر طیارہ بال بال بچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

russian plane
russian plane

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دمشق: اسرائیل کی شام میں تین مختلف فضائی کارروائیوں میں شامی فضائیہ کے اہلکاروں سمیت 23 جنگجو مارے گئےجبکہ روس کی جانب سے الزام عائد کیا گیاہے کہ اُس کا مسافر بردار طیارہ بمباری کی زد میں آتے آتے بچ گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے دمشق میں تین مقامات پرفضائی بمباری کی جس میں کم سے کم 23 جنگجو مارے گئےجبکہ ہلاک ہونے والوں میں شامی ایئر فورس کے اہلکاروں کے علاوہ ایران کے جنگجو بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں ایک مسافر بردار طیارہ حملے کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا، ورنہ بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوتا جس کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد۔

روس کے مطابق طیارے میں 172 افراد موجود تھے، اسرائیل نے بمباری کے دوران عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کی جبکہ شامی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی ایئرفورس کے دمشق میں تین مختلف حملوں کا بھرپور جواب دیا گیا  جس کے بعد اسرائیلی لڑاکا طیارے فرار پر مجبور ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس پر پروپیگنڈا کرنے پر چینی حکومت کا امریکی صحافی کو منہ توڑ جواب

شام میں انسانی حقوق کے برطانوی مبصر کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے قسوہ میں ایک عمارت پر بمباری کی جس میں 3 ایرانی جنگجو اور 7 ایران کے حمایت یافتہ جنگجو ہلاک ہوگئے۔

المیزہ کے علاقے میںبھی اسرائیلی کارروائی میں 8 شامی ایئر فورس کے اہلکارمارے گئے جب کہ صوبے ڈارا میں فضائی بمباری میں 5 شامی جنگجو ہلاک ہوئے۔

Related Posts