چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ہوگا
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ہوگا جس کے دوران کمشنر کے نام کا فیصلہ کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر کے اہم منصب پر فضل عباس میکن اور اخلاق تارڑ کے نام زیر غور آئیں گے جبکہ اپوزیشن کی طرف سے فضل عباس میکن کے نام پر اتفاقِ رائے کا قوی امکان ہے۔

الیکشن کمشنر کے طور پر حکومت کی طرف سے فضل عباس میکن جبکہ اپوزیشن کی طرف سے اخلاق تارڑ کے نام تجویز کیے گئے جبکہ حکومت کے مجوزہ نام پر اپوزیشن کی طرف سے اتفاقِ رائے پایاجاتا ہے۔

اگر اپوزیشن کی طرف سے مجوزہ نام اخلاق تارڑ پر اصرار کیا گیا تو حکومت کی طرف سے زیادہ مزاحمت کے امکانات کم ہیں، حکومتی اراکینِ پارلیمانی کمیٹی کو چیف الیکشن کمشنر کے لیے اخلاق تارڑ کے نام کوئی تحفظات نہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلیٰ قومی ادارے کے لیے کل پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ بہت اہم ہے جس سے آنے والے دور میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے لیے قابلِ قدر فیصلے متوقع ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر کیلئے فضل عباس میکن اور اخلاق تارڑ کے نام گزشتہ روز شارٹ لسٹ کرلئے گئے جبکہ جسٹس (ر) سردار رضا خان 6 دسمبر کو مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ریٹائر ہوچکے ہیں۔

جسٹس (ر) سردار رضا خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی جگہ الیکشن کمیشن کے رکن جسٹس (ر) الطاف قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

آئینی طور پر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری 45 روز میں ہونا ضروری ہے تاہم حکومت اور متحدہ اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان کے معاملے پر ڈیڈلاک تھا جو اب ختم ہوتا نظر آرہاہے۔

مزید پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر : فضل عباس میکن اور اخلاق تارڑ کے نام شارٹ لسٹ

Related Posts