چیف الیکشن کمشنر کیلئے فضل عباس میکن اور اخلاق تارڑ کے نام شارٹ لسٹ کرلئے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

New Chief ECP
چیف الیکشن کمشنر کیلئے فضل عباس میکن اور اخلاق تارڑ کے نام شارٹ لسٹ کرلئے گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر کیلئے فضل عباس میکن اور اخلاق تارڑ کے نام شارٹ لسٹ کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) سردار رضا خان 6 دسمبر کو مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ریٹائر ہوچکے ہیں اور ان کی جگہ الیکشن کمیشن کے رکن جسٹس (ر) الطاف قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔

آئینی طور پر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری 45 روز میں ہونا ضروری ہے تاہم حکومت اور متحدہ اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان کے معاملے پر ڈیڈلاک تھا جو اب ختم ہوتا نظر آرہاہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمشنر سمیت دیگر معاملات میں قانون سازی کاحصہ نہیں بنیں گے، خواجہ آصف

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کیلئے 2 نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں جن میں حکومت کی جانب سے فضل عباس میکن جبکہ اپوزیشن نے اخلاق تارڑ کا نام دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا جس میں دونوں ناموں پر غور کیا جائیگا اور امکان ہے کہ اِسی اجلاس میں ایک نام پر اتفاق ہوجائے۔

Related Posts