سرکاری ملازمین سراپا احتجاج، بجٹ سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی سخت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرکاری ملازمین سراپا احتجاج، بجٹ سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی سخت
سرکاری ملازمین سراپا احتجاج، بجٹ سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی سخت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں، بجٹ سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔ سرکاری ملازمین نے حکومت سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین نے مطالبات کی منظوری کیلئے بجٹ سے قبل مارچ کیا۔ ملک بھر سے سرکاری ملازمین نے اسلام آباد پہنچ کر حکومت کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مقصود چپڑاسی کی پراسرار موت، پی ٹی آئی کا تحقیقات کا مطالبہ 

آج صبح سویرے وزارتِ خزانہ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کرنے والے سرکاری ملازمین کے ہجوم کے باعث اسلام آباد انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کیلئے مشکلات پیدا ہوگئیں۔

شہری انتظامیہ نے شاہراہِ دستور عام ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردی۔ پولیس نے مظاہرین کو پیش قدمی سے روک دیا۔ پولیس کے علاوہ رینجر زکی بھاری نفری بھی مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے طلب کر لی گئی۔

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سرکاری ملازمین نے وزارتِ خزانہ کے سامنے گزاری۔ ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تاحال سراپا احتجاج ہیں۔ ایوان کا مرکزی گیٹ بند کردیا گیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کی حفاظت کیلئے پولیس، رینجرز اور ایف سی سمیت دیگر اداروں کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ رینجرز کا گشت جاری ہے۔ مظاہرین مطالبات منوانے کیلئے احتجاج پر ڈٹ گئے۔

Related Posts