پاکستان کے سب سے کم عمر ولاگر شیراز کو گوگل نے امریکا بلا لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایم ایم نیوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے سب سے کم سن ولاگر محمد شیراز اور ان کی بہن مسکان کو ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اور ویڈیو شیئرنگ کمپنی یوٹیوب نے امریکہ میں ایک سیمینار میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔

یہ خبر گلگت بلتستان کے ایک معروف کارکن سید ضیغم کاظمی نے شیئر کی ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ گوگل اور یوٹیوب نے شیراز کے انفلوئنس کو تسلیم کرلیا ہے۔ شیراز پاکستان کی بڑھتی ہوئی ولاگنگ کمیونٹی کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ دعوت انہیں دنیا بھر کے دیگر ولاگرز کے ساتھ اپنے تجربات اور خیالات شیئر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

پاکستان کے سب سے کم سن ولاگر محمد شیراز کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے، انہوں نے اپنی دلچسپ ویڈیوز کے ذریعے بہت کم وقت میں انٹرنیٹ کی دنیا میں کثیر تعداد میں صارفین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

بالخصوص گزشتہ ایک ماہ کے اندر وہ دنیا کی ایک مشہور شخصیت بن چکے ہیں اور انٹرنیٹ پر ان کی دھوم سی مچ گئی ہے۔ ان کی دل چھو لینے والے انداز اور گلابی اردو میں ولاگنگ نے ان کی شہرت کو سرحدوں کے پار پہنچا دیا ہے۔

جہاں تک شیراز کے ولاگز کے کنٹینٹ اور موضوع کی بات ہے، وہ بڑے معصومانہ اور بہت ہی غیر مصنوعی انداز میں اپنے فالوورز کو اپنے گاؤں کی سیر کراتے ہیں۔

دنیا کے بلند ترین میدان جنگ کوہ سیاچن کے دامن میں واقع 2,000 لوگوں پر مشتمل ایک چھوٹے سے گاؤں گھورسے سے تعلق رکھنے والا شیراز روز بڑے چلبلے انداز میں ایک نئے ولاگ میں سامنے آتا ہے، جس میں اکثر اس کی چھوٹی معصوم بہن مسکان بھی اس کے ساتھ ہوتی ہے۔

6 سالہ شیراز کے ولاگ اردو میں ہوتے ہیں، تاہم ان کا اردو کا لہجہ مقامی اور دلچسپ ہے، جس کی بنا پر لوگ ان کے ولاگ کو شوق سے دیکھتے اور پسند کرتے ہیں۔

محمد شیراز کو حال ہی میں ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب سے سلور پلے بٹن بھی ملا ہے۔

ولاگنگ میں شیراز  کی شہرت کی بنا پر حال ہی میں نجی ٹیلی ویژن اے آر وائی نیوز نے انہیں اپنی رمضان ٹرانسمشن میں انہیں شامل کیا ہے، چنانچہ اب وہ سحر و افطار ٹرانسمیشنز میں ٹی وی اسکرین پر نظر آتے ہیں۔

Related Posts