نیٹ فلکس پر نشر ہونے والی پاکستان کی پہلی اردو سیریز کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹ فلکس پر نشر ہونے والی پاکستان کی پہلی اردو سیریز کا اعلان
نیٹ فلکس پر نشر ہونے والی پاکستان کی پہلی اردو سیریز کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیٹ فلکس پر جلد نشر ہونے والی پاکستان کی پہلی اردو سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی کاسٹ کا اعلان سامنے آگیا ہے۔

ڈرامے کی کاسٹ کے حوالے سے شوبز انڈسٹری کے بڑے بڑے اداکار و اداکاراؤں کے نام سامنے آرہے تھے، تاہم اب ڈرامے کی کاسٹ کی تصدیق کردی گئی ہے۔گزشتہ ماہ جولائی میں اعلان کیا گیا تھا کہ ڈرامہ سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ نیٹ فلکس پر جاری کیا جائیگا۔

نیٹ فلکس کیلئے تیار کیے جانے والے اس پہلے اردو ڈرامے میں پاکستان کی ہردلعزیز آن اسکرین جوڑی فواد خان اور ماہرہ خان کے علاوہ خوبرو اداکارہ صنم سعید اور احد رضا میر اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

ان کے علاوہ ہانیہ عامر، اقرا عزیز، مایا علی، حمزہ علی عباسی، بلال اشرف، عمیر رانا، نادیہ جمیل اور ثمینہ احمد بھی مختلف کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

اس سیریز کی فلمبندی کیلئے پاکستان کے علاوہ اٹلی اور برطانیہ کے مختلف دلکش مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔یہ ڈرامہ معروف مصنفہ فرحت اشتیاق کے ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی کہانی پر مبنی ہے۔

ناول کی کہانی سکندر نامی ایک لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو ہارورڈ یونیورسٹی کا گریجویٹ ہے، سکندر کی زندگی میں کچھ ایسے واقعات پیش آتے ہیں کہ وہ خود کو سب سے علیحدہ کرلیتا ہے، اسی دوران وہ لیزا نامی ایک لڑکی سے ملتا ہے اور کہانی ایک دلچسپ مُڑ لے لیتی ہے۔

ڈرامہ معروف ہدایتکار و پروڈیوسر مومنہ درید کی پیشکش ہے جس کی کاسٹ کے حوالے سے کافی عرصے سے کئی اداکار و اداکاراؤں کے نام سامنے آرہے تھے، تاہم اب اس ڈرامے کی میگا کاسٹ کے متعلق پتا چل جانے سے ڈرامہ بینوں کی جانب سے اس کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔

Related Posts