آن لائن ٹیکسی سروس کرایوں میں اضافہ، بجٹ آوٹ ، عوام پریشان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistanis worry as online taxis get expensive

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :ملک بھر میں چلنے والی آن لائن ٹیکسی سروس کے بڑھتے کرایوں نے عوام کا بجٹ آئوٹ کردیا۔ ایک سروے کے دوران ملک کے تین بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور،کراچی سمیت ملتان سے بھی ملازمین سے ڈیٹا جمع کیا گیا تو کرایوں میں 28 سے 67 فیصد تک اضافہ دیکھنے کو ملا۔

بڑھتے کرایوں پر آن لائن ٹیکسی سروس کی ترجمان مدیحہ جاوید نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرائے بڑھنے کی وجہ بنا کیونکہ کیپٹنز کو اپنے اخراجات بھی نکالنے ہوتے ہیں اور سروس کو چلانے کیلئے ہمیں منافع کو بھی دھیان میں رکھنا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: آن لائن بس سروس ”سیول“ کے مسافر کرائے میں حیران کن اضافے سے پریشان

آن لائن ٹیکسیاں چلانے والے پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافے کو کرایے بڑھانے کا جواز بنا رہے ہیں لیکن انہی قیمتوں اور اسی مہنگائی کے ساتھ پاکستان بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں تو صرف ساڑھے 10 فیصد اضافہ ہواہے۔

عوام نے بتایاکہ ہم کیوں ناجائز اپنی جیبیں خالی کریں کیوں نہ کوئی اور سستی سواری پکڑیں۔

Related Posts