آن لائن بس سروس ”سیول“ کے مسافر کرائے میں حیران کن اضافے سے پریشان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آن لائن بس سروس ”سیول“ کے مسافر کرائے میں حیران کن اضافے سے پریشان
آن لائن بس سروس ”سیول“ کے مسافر کرائے میں حیران کن اضافے سے پریشان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آن لائن بس سروس ”سیول“ کے مسافر کرائے میں حیران کن اضافے سے شدید پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ کمپنی نے کرائے میں نو گنا مزید اضافہ کردیا ہے۔

ایس ڈبلیو وی ایل (سیول) نامی بس سروس نے کرایہ 20 روپے مقرر کیا تھا جسے اچانک 200 کرنے پر حکومتِ سندھ بھی گزشتہ روز حرکت میں آ گئی۔

حکومتِ سندھ نے کرایوں میں اضافے پر ہنگامی اجلاس طلب کرکے اس معاملے پر گفتگو کی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت کرایوں میں از خود اضافہ  قطعاً برداشت نہیں کرے گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کے مطابق آن لائن سروس کو کرایوں میں اضافے پر معطل یا مکمل طورپر بند بھی کیا جاسکتا ہے۔ سندھ حکومت کو کوئی نوٹس نہیں دیا گیا، نہ ہی اس حوالے سے کوئی گفت و شنید ہوئی۔

دوسری جانب ائیر لفٹ جیسی بس سروس بھی کراچی کے شہریوں کی خدمت کے لیے دستیاب ہے۔ سروس کا کرایہ پہلے 50 روپے رکھا گیا تھا جسے بعد ازاں فاصلے کے اعتبار سے الگ الگ رکھا گیا۔

ائیرلفٹ نے سروس کا استعمال کرنے والے نئے مسافروں کے لیے 300 روپے کا مفت بیلنس بھی رکھا ہے جو کراچی کے شہریوں کے لیے ایک الگ خوشخبری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس بند  کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی، درخواست گزار کے مطابق ٹک ٹاک اور دیگر ایپس معاشرتی اقدار کے خلاف ہیں۔

درخواست گزار مظہر علی شیخ ایڈووکیٹ نے 27 جنوری کو سندھ ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی جس میں استدعا کی گئی کہ ٹک ٹاک سمیت دیگر ایپس کو  دیکھنے کی اجازت واپس لی جائے۔

مزید پڑھیں:  سماجی رابطے کی ایپس بند کرنے کی درخواست دائر

Related Posts