قومی کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی کرکٹ ٹیم سہ فریقی کرکٹ سیریز کیلئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی
پاکستانی کرکٹ ٹیم سہ فریقی کرکٹ سیریز کیلئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کرائسٹ چرچ: قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 7اکتوبر کے روز کھیلے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔ ایک روز آرام کے بعد پاکستانی ٹی 20 اسکواڈ جمعرات سے ٹریننگ شروع کردے گا۔ٹیم میں 16 کھلاڑیوں کے علاوہ 13 اسپورٹ اسٹاف اراکین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز اعتماد سے کریگا۔بابر اعظم

سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں ہوں گے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے علاوہ سہ فریقی سیریز میں بنگلہ دیش بھی شامل ہے۔ پاکستانی ٹیم کا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش جبکہ 8 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف کراچی اور لاہور میں کھیلی گئی 7 میچز پر مبنی ٹی 20 سیریز میں 4 میچز میں کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی جبکہ تمام تر میچز سنسنی خیز رہے۔

متعدد اسپورٹس تجزیہ کاروں نے انگلینڈ کے خلاف کرکٹ سیریز میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ زیادہ تر میچز میں قومی ٹیم نے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی صلاحیتوں پر انحصار کیا۔

Related Posts