پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز بھرپور اعتماد سے کرے گا۔بابر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز بھرپور اعتماد سے کرے گا، انگلینڈ سیریز کے دوران اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔ میچز بھی سنسنی خیز رہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ بورڈ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ سیریز سے پاکستانی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ مہمان ٹیم نے بہت مشکلات پیدا کیں۔ زیادہ تر میچز سنسنی خیز تھے۔ کانٹے دار مقابلے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کا معاملہ پارلیمنٹ میں بھی پہنچ گیا

گفتگو کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ پاکستانی باولرز نے دباؤ کی صورتحال میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ عامر جمال نے اپنے پہلے ہی میچ میں بہترین باؤلنگ کی۔ آخری اوور میں وائیڈ یارکر کیا جو مشکل تھا۔ بطور کپتان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی کوشش کرتا ہوں۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میچز کے دوران فیصلہ کن گھڑی میں کبھی کبھار فیصلے غلط ہوسکتے ہیں۔ کوشش ہے کہ مین باؤلرز کو پہلے باؤلنگ کا موقع دیا جائے۔ باؤلنگ کی طرح قومی ٹیم کی  بیٹنگ میں بھی بہتری کی توقع رکھتا ہوں۔ ہر کھلاڑی ذمہ داری لیتا ہے۔ گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو 100 فیصد کارکردگی دکھانے کا کہتا ہوں۔ ٹیم کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے۔

Related Posts