پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 44 رنز سے فتح

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 44 رنز سے فتح
پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 44 رنز سے فتح

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم نے مہمان بنگلہ دیشی ٹیم کو دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے روز ہی ایک اننگز اور 44 رنز سے شکست دے دی ہے۔ 

پاکستان کی پہلی اننگز 445 رنز کے اختتام کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش نہ کرسکی اور بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن اپ بری طرح فلاپ نظر آئی۔

ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے باؤلرز نے بہترین کارکردگی مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم کو 168 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر کردیا۔

اسکور کارڈ کاجائزہ لیا جائے تو پہلی اننگز میں مہمان ٹیم 233 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے بعد پاکستان نے میچ کی اکلوتی اننگز کھیل کر 212رنز کی لیڈ دے دی۔

مہمان ٹیم کو پاکستان کی دی گئی لیڈ کو عبور کرکے نیا ٹارگٹ سیٹ کرنا تھا، تاہم پاکستانی ٹیم کی طرف سے 445 رنز کا ہدف ہی عبور نہ ہوسکا جس کے باعث  پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح نصیب ہوئی۔ 

ٹیسٹ میچ کی مکمل کارکردگی کا مختصر خلاصہ دیکھا جائے تو پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی اور حارث سہیل کی باؤلنگ زبردست رہی۔ شاہین آفریدی نے 4 جبکہ حارث سہیل نے 2 وکٹیں لیں۔

بنگلہ دیشی کرکٹ لائن اپ نے پہلی اننگز کے دوران دوسری اننگز کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائی۔ محمد متھن نے 140 گیندیں کھیل کر 63 رنز جبکہ نظم الحسین شانتو نے 110 گیندوں پر 44 رنز اسکور کیے۔

پہلی اننگز کے دوران پاکستان کے بابر اعظم نے 143 رنز جبکہ شان مسعود نے 100 رنز بنائے۔ بنگلہ دیشی کھلاڑی ابو جائد اور روبل حسین نے  تین تین وکٹیں لے کر پاکستانی ٹیم کو بمشکل  پویلین بھیجا۔

آج دوسری اننگز کے دوران بنگلہ دیشی ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے  چار چار وکٹیں لے کر بنگلہ دیشی ٹیم کی ہار میں اہم کردار ادا کیا۔ 

 

یاد رہے کہ  پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کا آج چوتھا روز تھا جبکہ مہمان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر اس سے قبل  138 رنز اسکور کیے۔

کھیل کے دوران پہلی اننگز میں قومی ٹیم 445 رنز بنا کر پولین لوٹ گئی جبکہ مہمان ٹیم نے اس سے قبل صرف 233 رنز پر تمام وکٹیں پاکستانی باؤلرز کے حوالے کردی تھیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا لیے

Related Posts