ٹیسٹ میچ کا چوتھا روز: بنگلہ دیش نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا لیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ: مہمان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا لیے
پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ: مہمان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا لیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کا آج چوتھا روز ہے جبکہ مہمان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر اب تک 138 رنز اسکور کیے ہیں۔

اسکور کارڈ کا جائزہ لیا جائے تو پہلی اننگز میں قومی ٹیم 445 رنز بنا کر پولین لوٹ گئی جبکہ مہمان ٹیم نے اس سے قبل صرف 233 رنز پر تمام وکٹیں پاکستانی باؤلرز کے حوالے کردی تھیں۔

دوسری اننگز کھیلتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم کی کارکردگی اسکور کارڈ کے مطابق مایوس کن نظر آتی ہے۔ مجموعی طور پر دونوں اننگز میں مہمان ٹیم نے پاکستان کے 445 کی اکلوتی اننگز کے مقابلے میں صرف 371 رنز اسکور کیے۔ 

اب تک 50 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے۔ بنگلہ دیش کے لٹن داس نے 17 گیندیں کھیل کر 7 رنز اسکور کیے جبکہ ساتھی کھلاڑی 9 گیندیں کھیلنے کے بعد 1 رن پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

بنگلہ دیش کی دوسری اننگز کے دوران شاہین آفریدی نے 14 اوورز میں 39 رنز دے کر ایک وکٹ لی جبکہ یاسر شاہ نے 11 اوورز میں 34 رنز دے کر 2 وکٹیں لی ہیں۔ 

فال آف وکٹس کا جائزہ لیا جائے تو بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 39، دوسری 53، تیسری، چوتھی اور پانچویں 124 ، چھٹی 126 اور ساتویں 130 کے مجموعی اسکور پر گری۔

سب سے زیادہ اوورز پاکستانی کھلاڑی شاہین آفریدی نے کروائے ہیں۔ انہوں نے 14 اوورز میں سے 4 اوورز میں کوئی رنز نہیں دئیے جبکہ ان کا اکنامی ریٹ 2.79 ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر  نسیم شاہ فٹنس کے مسائل باعث آج بنگلہ دیش کے خلاف باؤلنگ نہیں کروا سکیں گے، کمسن نسیم شاہ نے گزشتہ روز ہیٹ ٹرک مکمل کرکے مہمان ٹیم کو پریشان کردیا تھا۔

سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آئی سی سی نے نسیم شاہ کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمسن نسیم شاہ نے گزشتہ روز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ آج کے کھیل میں باؤلنگ نہیں کروائیں گے۔آئی سی سی

Related Posts