لاہور: ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو 7 رنز سے شکست دیکر 3 میچوں پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں بنگلہ دیش انڈر 16 کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 165 رنز پر آٹ ہوگئی۔ کپتان نعیم احمد نے 45 رنز بنائے۔ جواب میں میزبان ٹیم نے 27.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا۔
میچ آفیشلز نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو 7 رنز سے فتحیاب قرار دیا۔ بارش اور آٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ کی دونوں اننگز 31،31 اوورز تک محدود کی گئی تھی۔
اس سے قبل بنگلہ دیش انڈر 16کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 2 کے ابتدائی اسکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد مہمان ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی اور پوری ٹیم 30.3 اوورز میں 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کپتان نعیم احمد 45 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ بنگلہ دیش انڈر 16 ٹیم کے 5 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی جانب سے علی اسفند نے 3 جبکہ احمد خان، اسماعیل اور محمد شہزاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے تیسرے ٹی 20 میں بھی پاکستان کوشکست دے کرسیریز 0-2 سےاپنےنام کرلی