پرتھ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے قومی ٹیم کے دیے گئے 107 رنز کے ہدف کو بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا اور سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
جمعہ کو آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔تیسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 107 رنز بنائے جس میں پاکستان کی بیٹنگ لائن متاثر کن کارکردگی نہ دکھاسکی۔
ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے امام الحق کے ہمراہ آسٹریلیا کے خلاف اننگ کا آغاز کیا لیکن گزشتہ 2 میچز کے برعکس کپتان بابر اعظم اچھی کارکردگی نہ دکھاسکے اور دوسرے اوور میں 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔بابراعظم کے بعد وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان میدان میں آئے لیکن دوسرے اوور کی تیسری بال پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
محمد رضوان کے بعد حارث سہیل نے ٹیم کی بیٹنگ لائن کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن اس مرتبہ اوپنر امام الحق 22 کے مجموعی اسکور پر 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔امام الحق کے بعد افتخار حسین نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن حارث سہیل 54 کے مجموعی اسکور پر نویں اوور میں 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد وسیم آل دا بیسٹ، معروف کرکٹروسیم اکرم نے ویڈیو جاری کردی