دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان
دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 17 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں کپتان شاہین آفریدی، عامر جمال، عباس آفریدی، ابرار احمد، اعظم خان، بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ شان مسعود کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے ممکن ہے وہ آگے کی سیریز میں نظر آئیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ شاداب ہمارے بہت اچھے کھلاڑی ہیں لیکن بدقسمتی سے انجری کی وجہ سے وہ اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں جب کہ محمد حارث کو آرام دیا گیا ہے تاہم شاداب 2 ہفتے بعد بولنگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

آسٹریلیا میں مسئلہ بیٹنگ کا نہیں بولنگ کا ہے، اظہر علی

چیف سلیکٹر نے کہا کہ نسیم کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب کررہے ہیں، حسنین اورنسیم نے ریکور کیا ہے، ہم پی ایس ایل تک ان پر زیادہ لوڈ نہیں ڈال رہے وہ پی ایس ایل میں دستیاب ہوں گے۔

Related Posts