پاکستان سپر لیگ6،ابوظہبی پہنچنے والے کھلاڑیوں کا قرنطینہ شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سپر لیگ6،ابوظہبی پہنچنے والے کھلاڑیوں کا قرنطینہ شروع
پاکستان سپر لیگ6،ابوظہبی پہنچنے والے کھلاڑیوں کا قرنطینہ شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ابو ظہبی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے باقی رہ جانے والے میچوں میں شرکت کیلئے ابوظہبی پہنچنے والے افراد کا قرنطینہ شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور اور کراچی میں رہ جانے والے افراد تاحال یو اے ای کے ویزوں کے منتظر ہیں، ویزے ملتے ہی 25افراد ایک ہی چارٹر طیارے سے ابوظہبی روانہ ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 میں حائل رکاوٹیں دور ہونے لگیں، مسائل حل ہونے لگے اور کراچی، لاہور سے خصوصی پروازوں سے ابوظہبی پہنچنے والے افراد کا قرنطینہ شروع ہوگیا ہے۔

ان افراد کو ابوظہبی میں 7 روز کا قرنطینہ کرنا ہے تاہم پی سی بی کوشش کررہا ہے کہ تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے قرنطینہ مزید کم روز کیا جائے کیونکہ یہ افراد پاکستان میں قرنطینہ میں ہی موجود تھے۔

دوسری جانب کراچی اور لاہور میں موجود 25افراد تاحال یو ایای کے ویزوں کے منتظر ہیں، جن میں 10 سے زیادہ کھلاڑی بھی شامل ہیں، ویزہ ملتے ہیں یہ افراد ایک ہی چارٹر طیارے سے ابوظہبی جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والے افراد پہلے خصوصی طیارے سے کراچی پہنچیں گے کراچی میں موجود افراد اسی طیارے میں ان کو جوائن کریں گے اور پھر ابوظہبی روانہ ہوجائیں گے۔

Related Posts