پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 976 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 976 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 976 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت رجحان دیکھا گیا جس کی وجہ سے 100 انڈیکس میں 976 پوانٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس میں 976 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 682 اعشاریہ 77 پر ہوا ہے۔

آج کاروبار کے ابتداء میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک وقت میں 100 انڈیکس 320 پوائنٹس لوز کرگیا تھا تاہم خریداری کی نئی لہر پر 100 انڈیکس کو تقریباً ساڑھے 12 سو پوائنٹس بڑھا کر 45 ہزار 952 تک لے گئی۔ البتہ کاروبار کا اختتام 976 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 40 کروڑ حصص کے سودے 23 ارب 97 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کا سرمایہ کاری حجم 142 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 931 ارب روپے ہوگیا ہے۔

Related Posts