پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 53ارب19کروڑسے زائد کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 53ارب19کروڑسے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 53ارب19کروڑسے زائد کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس35ہزار600کی سطح کو بھی عبورکرتے ہوئے مزید 321.54پوائنٹس کے اضافے سے 35694.89پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

62.43فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 53ارب19کروڑ88لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم منگل کی نسبت4.85فیصد زائد رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے تیسرے روزبھی تیزی کا سلسلہ برقرار رہااورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس35600پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی،تیزی کا رجحان آخر تک جاری رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس321.54پوائنٹس کے اضافے سے 35694.89پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس151.45پوائنٹس کے اضافے سے15432.74پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس201.47پوائنٹس کے اضافے سے25562.78پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز378کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے236کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ120میں کمی اور22میں استحکام رہا۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ67کھرب14ارب58کروڑ34لاکھ روپے سے بڑھ کر67کھرب67ارب78کروڑ22لاکھ روپے ہو گیا۔بدھ کو31کروڑ76لاکھ91ہزارشیئرز کا کاروبار ہوا جو منگل کے مقابلے میں ایک کروڑ61لاکھ 99ہزارشیئرز زائد ہے۔

Related Posts