پاکستان نومبر 2022 میں ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan set to host Asian Open Taekwondo in Nov 2022

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جو اس سال نومبر میں منعقد ہوگی۔

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے مطابق پاکستان نے چیمپئن شپ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے میزبان ملک کا انتخاب کرنے کے لیے 29 دسمبر سے 6 جنوری تک اے ٹی یو کے ذریعے کرائے گئے ای ووٹ میں کامیابی حاصل کی۔

پی ٹی ایف کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مختلف ممالک سے بہترین کھلاڑی اس ایونٹ کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔

پی ٹی ایف کاکہنا ہے کہ 17 سال اور اس سے زیادہ عمر کے سینئر مرد اور خواتین کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کرنے جا رہے ہیں۔

مقامی اور بین الاقوامی ریفریز بھی اس ایونٹ کا حصہ ہوں گے ،پی ٹی ایف کے صدر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل وسیم احمد نے کہا ہے کہ پاکستان “ایشین اوپن کو ہمارے خوبصورت دارالحکومت اسلام آباد میں مخلصانہ جذبے اور حقیقی گرم جوشی کے ساتھ منعقدکرے گا۔

Related Posts