پاکستان نے دہشت گردوں کی امداد روکنے کے متعلق رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھجوا دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FATF-1
ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان، یورپی یونین کی پاکستان کو معاونت کی پیشکش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان نے مجوزہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردی روکنے اور دہشت گردوں کی مالی امداد ختم کرنے کے حوالے سے اقدامات کی رپورٹ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کو بھجوا دی ہے۔رسک اسیسمنٹ رپورٹ کا جواب آ نے پر باضابطہ پلان مرتب کیا جائے گا۔

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے مذاکرات سے قبل پاکستان کی تکنیکی ٹیم دوست ممالک سے حمایت کے حصول کے لیے چین اور ملائشیا کا دورہ کرے گی جبکہ ایف اے ٹی ایف سے 8 اکتوبر کو شروع ہونے والے مذاکرات میں سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کاروبار بڑھانے کی کوشش سے تاجروں اور صنعتکاروں کو کامیاب کریں گے۔اسد عمر

ایف اے ٹی ایف کو بھیجی  گئی رپورٹ تقریباً 150 صفحات پر مشتمل ہے جس میں کمزور اور غیر محفوظ شعبہ جات کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اصلاحات اور خامیوں کو دور کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔ پاکستان نے اب تک کتنی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک پکڑے اور ان کے ذیلی گروہوں کو ختم کیا گیا، یہ تمام تر تفصیلات بھیجی گئی رپورٹ میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مدد روکنے کے لیے دور رس اقدامات کیے ہیں  جبکہ دہشت گردی کو ختم  کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط اور مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ سزاؤں میں اضافہ بھی کیا گیا ۔

ایف اے ٹی ایف کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق تمام ایسے ادارے یا افراد جو غیر محفوظ یا مشتبہ کاموں میں ملوث ہوسکتے ہیں، ان کی آمدنی اور سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پالیسی ترتیب دی گئی ہے اور دیگر اہم سفارشات پر بھی عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ 23 اگست کو وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کے ایشیا پیسفک گروپ  میں بلیک لسٹ نہیں ہوا جبکہ بھارتی میڈیا جو پاکستان کو گرے لسٹ سے بلیک لسٹ کرنے کا دعویٰ کر رہا ہے، قطعی بے بنیاد ہے۔

پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی بھارتی کوششیں ناکام رہیں۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق ایشیاء پیسفک گروپ کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ کسی ملک کو بلیک لسٹ کرسکے۔ بھارتی میڈیا اس حوالے سے پاکستان کے خلاف جتنی بھی خبریں دے رہا ہے، سب من گھڑت ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک میں بلیک لسٹ نہیں ہوا۔ وزارتِ خارجہ کا اعلان

 

Related Posts