جتنی ہلاکتیں اتنا فائدہ، پاکستان میں کورونا سے اموات منافع بخش کاروبار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan reports 97 more fatalities by coronavirus, cases rise to 93,983

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز 34 ہزار سے زائد ہونے کے باوجود لاک ڈاؤن کھولنے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار نبیل گبول نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہر ہلاکت پر عالمی ادارہ صحت پاکستان کو 3 ہزار ڈالر امداد دیگا۔

سردار نبیل گبول کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے باوجود لاک ڈاؤن میں اسی لئے نرمی کی ہے تاکہ کیسز بڑھیں اور امداد میں اضافہ ہو۔

گزشتہ دنوں سامنے آنے والے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے سردار نبیل گبول پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 34 ہزار 336 ہوچکی ہے اور اب تک ملک میں 737 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

پاکستان کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں 18ویں نمبر پر آچکا ہے اور ملک میں کورونا کے کیسز میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں  آرہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز 32ہزار674 تک پہنچ گئے،724 اموات

وفاقی حکومت لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرنے اور سندھ اور پنجاب نے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر مزید سخت لاک ڈاؤن لگانے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

Related Posts