پاک بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ایڈمرل محمد امجد خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ایڈمرل محمد امجد خان
پاک بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ایڈمرل محمد امجد خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: امیرالبحر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ ہمیں اپنی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد ہے۔

اسلام آباد : پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کی۔

کانفرنس میں خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال، قومی سلامتی، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری، جوانوں کی تربیت اور فلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ امیر البحر کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ فورم کے شرکاء نے افغانستان سے امریکی انخلاءکے بعد خطے کی ابھرتی ہوئی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور بھارتی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کی عوام کے حقِ خودارادیت کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

امیر البحر نے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ فورم نے ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اورحکومتی پالیسیوں کے تحت ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر زور دیا۔

کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس پاک بحریہ کا اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے جس میں امیرالبحر کی سربراہی میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاک بحریہ کی پالیسیوں اور منصوبہ بندی کا جائزہ لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کسی میں جرات نہیں جو ہماری مرضی کے بغیر ہم پر فیصلے مسلط کرے، فواد چوہدری

Related Posts