پاک بحریہ کا سمندری تحقیق اور جہاز رانی کی صلاحیتوں میں اضافے کی طرف اہم قدم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

beher Masah
پاک بحریہ کا سمندری تحقیق اور جہاز رانی کی صلاحیتوں میں اضافے کی طرف اہم قدم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاک بحریہ نے سمندری تحقیق اور محفوظ جہاز رانی کی صلاحیتوں میں اضافے کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دوست ملک چین میں پاک بحریہ کے لیے تیار کردہ جدید ترین سروے جہاز نے ملکی بحری بیڑے میں شمولیت اختیار کی ہے۔

نئے سروے شپ بحر مساح کی کمشننگ پیرکو کراچی میں ہوئی، جس کے مہمان خصوصی امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سروے کے جدید آلات سے لیس یہ تحقیقی جہاز ملکی سمندری حدود میں قدرتی ذخائر کی تلاش میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر نیول چیف نے کہاکہ بحر مساح کی کمشننگ جدید ہائڈرو گرافی کے میدان میں پاک بحریہ کے لیے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ سرویشپ پاک بحریہ کی آپریشنل ضروریات کی تکمیل اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

نیول چیف ظفر محمود عباسی نے کہا کہ سروے شپ کی بدولت پاکستان دوست ممالک کوہائڈروگرافی کے میدان میں معاونت فراہم کر سکے گا۔ سول اور دفاعی شعبہ جات میں باہمی تعاون پاکستان اور چین کے مابین بہترین تعلقات کا عکاس ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے کشمیریوں پر بھارتی ریاستی جبر کی مذمت کی اور آخری سانس تک کشمیریوں کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس کے علاوہ نیول چیف نے منصوبے کی بروقت تکمیل اور معیاری کام پر داجن شپ یارڈ چین کے عملے کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔

Related Posts