عا لمی بر ادری مظلو م کشمیر یو ں کے لیے آ وا ز اٹھا ئے ، مشعال ملک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

@MushaalMullick
عا لمی بر ادری مظلو م کشمیر یو ں کے لیے آ وا ز اٹھا ئے ، مشعال ملک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے سال 2019کو مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کیلئے بد ترین سال قرار دیتے ہوئے نئے سال کے آغاز پر دعا کی ہے کہ یہ نیا سال کشمیری عوام کیلئے امن کا سال ثابت ہو۔

نئے سال کی آمد کے موقع پر اپنے ٹویٹر پیغام میں مشعال ملک نے امید ظاہر کی کہ 2020شائد 2019کے کشمیری متاثرین کیلئے پُر امن ثابت ہو جو کہ تاریخ کا سیاہ ترین بات تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سال 2019میں بھارتی انتہا پسند اور نسل پرست بھارتی حکومت نے آرٹیکل  370اور 35-Aکو ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے تمام حقوق سلب کردئیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام پچھلے 149دنوں سے محاصرے میں ہیں۔ یہ لوگ نقل و حرکت نہیں کرسکتے ۔ ہر طرف کرفیو ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انکے شوہر محمد یاسین ملک جو کہ تحریک آزادی کے اعلیٰ رہنما ہیں تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں قید ہیں اور دیگر تمام رہنمائوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت نے1 سال کے دوران 210مظلوم کشمیریوں کو شہید کیا، 2000 سے زائد زخمی

مشعال ملک نے اپنے پیغام میں دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مظلوم کشمیری اعوام کے لئے اپنی آواز بلند کریں اگر وہ مساوات ، وقار اور احترام پر یقین رکھتے ہیں اور دنیا میں امن چاہتے ہیں کیونکہ جنوبی ایشیاء ایسے خطے پر کسی بھی وقت دونون ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

Related Posts