زاہد اور وسیم کا پہلا میچ، پاکستان کی ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز، دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز، دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ون ڈے کرکٹ میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم میں زاہد محمد اور محمد وسیم جونیئر پہلی بار شامل ہوئے ہیں، کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم آسٹریلین کھلاڑیوں سے اپنی ٹیسٹ سیریز ہار گئی جس کے بعد 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ زاہد محمد اور محمد وسیم جونیئر اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور، تیسرا ٹیسٹ اور سیریز آسٹریلیا کے نام، پاکستان کو 115 رنز سے شکست

دوسری جانب قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے جو آج ریسٹ کریں گے۔ محمد وسیم جونیئر دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے ہیں اور میڈیم پیس بولر ہیں جبکہ زاہد لیگ اسپن بولر ہیں۔ 

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 31 مارچ جبکہ تیسرا، آخری اور فیصلہ کن میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ایک ٹی 20 میچ بھی ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے سیریز جیتنے کیلئے کھیل کا آغاز کردیا۔ 

گزشتہ روز نیٹ پریکٹس کے دوران شاہین آفریدی کو گھٹنے پر چوٹ لگ گئی تھی جس کے باعث ٹیم مینجمنٹ نے آج انہیں ریسٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ 21 سالہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ 

Related Posts