لاہور، تیسرا ٹیسٹ اور سیریز آسٹریلیا کے نام، پاکستان کو 115 رنز سے شکست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور، تیسرا ٹیسٹ اور سیریز آسٹریلیا کے نام، پاکستان کو 115 رنز سے شکست
لاہور، تیسرا ٹیسٹ اور سیریز آسٹریلیا کے نام، پاکستان کو 115 رنز سے شکست

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو115 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین آخری ٹیسٹ میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس کے آخری روز پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے انتہائی ناقص بلے بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور گرین کیپس نے جیتی ہوئی بازی آسٹریلیا کی جھولی میں ڈال دی۔

آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کو 351رنز کا ہدف دیا گیا تھا، جس کے تعاقب میں قومی ٹیم 235 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس طرح مہمان ٹیم نے سیریز ایک، صفر سے جیت لی۔

پہلی اننگز میں 23 رنز کے عوض 3 اور دوسری میں 56 سکور کے بدلے میں 5 وکٹیں لینے والے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ عثمان خواجہ کو تینوں میچوں میں 496 رنز بنانے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان نے آخری روز بغیر کسی نقصان کے 73 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، عبداللہ شفیق 27 رنز بنا کر کیمرون گرین کی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے، اظہر علی کو لیون نے شکار کیا، انہوں نے صرف 17 رنز بنائے۔77 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی تھی۔

قومی کپتان نے سب سے زیادہ 55 رنز کی اننگز کھیلی، فواد عالم 13، محمد رضوان 1، ساجد خان 6، نعمان علی، حسن علی اور نسیم شاہ صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی سکور بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے پیٹ کمنز نے ایک مرتبہ پھر شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا، مچل سٹار نے 4 اور نیتھن لیون نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

مزید پڑھیں: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، فیصلہ کُن دن کا آغاز ہوگیا

دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے 227 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کردی تھی، آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ 104 رنز بنا کر نا قابل شکست رہے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 51 رنز بنائے تھے۔

Related Posts