فلسطین کی آزادی تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کریگا، دفتر خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan cannot recognise Israel until independence of Palestine: FO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی اسرائیل پالیسی پر نظرثانی نہیں کررہا ،اس تناظر میں وزیر اعظم عمران خان کے بیانات واضح ہیں، فلسطین کی آزادی تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کریگا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے منگل کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ جب تک کہ فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ حل نہیں مل جاتا ہے تب تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا،اس حوالے سے موقف اٹل ہے۔

یہ بیان اسرائیلی وزیر اعظم کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے ،اسرائیل کے بارے میں ایک ہفتے میں پاکستان کادوسرا بیان ہے ۔

اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے بعض حصوں میں آنے والی ان خبروں کو من گھڑت اور قطعی طورپر بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں دعویٰ کیاگیا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان پر امریکہ کا ’’دباؤ‘‘ ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کیاجائے۔

مزید پڑھیں:پاک فوج تمام داخلی و بیرونی چیلنجوں کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح تیار ہے، آرمی چیف

میڈیا کے سوالا کے جواب میں ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ وزیراعظم نے پوری صراحت سے پاکستان کی پوزیشن واضح کردی ہے کہ جب تک فلسطین کے عوام کے اطمینان کے مطابق مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل نہیں ہوجاتا، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم نے زور دیا تھا کہ پاکستان کی اس ضمن میں پالیسی قائداعظم کی بصیرت کے روشنی میں پنہاں ہے۔ وزیراعظم کے ریمارکس قطعی واضح ہیں اور پاکستان کی اس مسئلہ پر پوزیشن کا اعادہ کرتے ہیں جس کے بعد کسی قسم کی قیاس آرائی کی کوئی گنجائش نہیں رہتی

Related Posts