پاکستان میں گزشتہ روزایک لاکھ 64ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی، اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan administers record-breaking 164,000 vaccine doses in single day

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روزایک لاکھ 64ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ روز پہلی دفعہ کسی بھی ایک دن میں ویکسین لگانے کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی، گزشتہ روزایک لاکھ چونسٹھ ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز پہلا دن تھا کے 40 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار ہونے والے 161 مزید شہری انتقال کر گئے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 37 ہزار 523 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 18 ہزار 310 جاں بحق ہو گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37ہزار 587ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی ٹیسٹس کی تعداد1 کروڑ 19 لاکھ 65 ہزار 682 ہو گئی جبکہ ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 98فیصد رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 213 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 1 روز میں وائرس کا شکار ہونے والے 79 مزید شہری انتقال کر گئے۔

Related Posts