پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری، مختلف علاقوں میں راشن تقسیم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pak Navy continues to carry out relief and rescue

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاک بحریہ کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں ملک کے مختلف حصوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے ساتھ ساتھ مضافاتی قصبوں اور گوٹھوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

کراچی کے علاوہ پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول لاھور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور مظفرگڑھ کے ہزاروں ضرورتمند خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: احساس پروگرام شفافیت پرمبنی ہے، تمام صوبے اس کا حصہ ہیں، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مختلف ہسپتالوں کو کورونا سے بچاؤ کی میڈیکل کٹس اور دیگر حفاظتی سامان بھی فراہم کیا گیا ۔

پاک بحریہ کو امدادی سرگرمیوں میں مخیر حضرات اور اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔

Related Posts