احساس پروگرام شفافیت پرمبنی ہے، تمام صوبے اس کا حصہ ہیں، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احساس پروگرام شفافیت پرمبنی ہے، تمام صوبے اس کا حصہ ہیں، ڈاکٹر ثانیہ نشتر
احساس پروگرام شفافیت پرمبنی ہے، تمام صوبے اس کا حصہ ہیں، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: رقم کی تقسیم بائیومیٹرک تصدیق کے بعدہی ممکن ہوگی،ڈاکٹر ثانیہ نشتر، تفصیلات کے مطابق احساس پروگرام کی کو آرڈینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبے احساس پروگرام کاحصہ ہیں۔

احساس پروگرام سے پورے ملک میں 12ہزارفی خاندان کی تقسیم ہوگی،ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام شفافیت پرمبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صوبے احساس پروگرام کاحصہ ہیں،حقداروں کی نشاندہی کیلئے پہلا مرحلہ ایس ایم ایس ہے۔

ایس ایم ایس کے بعد15مرحلوں سے شناختی کارڈکی تصدیق ہوگی،ایک خاندان کے ایک ہی فردکوایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیاجائیگا۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کانیٹ پورٹل بھی کھول دیاہے،جس پررجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔

Related Posts