کورونا کیسز میں اضافہ، راولپنڈی میں بھی آکسیجن سلنڈرز کی قیمتیں بڑھ گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

oxygen cylinders prices increased in Rawalpindi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :کورونا کی تیسری لہر کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ملک کے دیگر علاقوں کی طرح راولپنڈی میں بھی آکسیجن سلنڈروں کی قیمت اور ری فلنگ میں دگنا اضافہ،4 ہزار والا سلنڈر 8 سے نو ہزار روپےتک فروخت ، شہری انتظامیہ نے آنکھیں موند لیں۔

گیس سلنڈرزمارکیٹ میں ناپید ہونے پر شہری مارے مارے پھرنے لگے،خوش قسمتی سے راولپنڈی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کی شکایت تاحال سامنے نہیں آئیں۔

کورونا کی موجودہ لہر نے شدت اختیار کی تو منافع خور مافیا کی بھی چاندی ہو گئی،موقع کو غنیمت جانا،آکسیجن سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں،اٹلی،روس،کوریا سے آنے والے آکسیجن سلنڈر کی قیمت کورونا وائرس کی لہر کے دوران دگنا کر دی گئی۔

عام حالات میں 4 ہزار میں فروخت ہونے والا سلنڈر 8 سے نو ہزار روپےتک فروخت ہونے لگا ہے، منافع خورمافیا نے آکسیجن سلنڈر کی قیمتیں بڑھانے پر ہی اکتفا نہ کیا،ری فلنگ کی قیمت بھی 1 ہزار روپے تک بڑھا دی گئیں۔

مزید پڑھیں: بھارت کے بعد پاکستان میں بھی آکسیجن ختم، کورونا سے اموات بڑھنے کا خدشہ

اڑھائی سو روپے میں ری فل ہونےوالے سلنڈر کے ڈیڑھ ہزار روپے تک وصول کئے جانے لگےہیں، راولپنڈی میں آکسیجن سلنڈر کی قیمت اور ری فلنگ نرخ بڑھنے کے باوجود سرکاری اسپتالوں میں ذیل علاج مریضوں کے لئے مشکلات پیدا نہ ہوئیں،الائیڈ اسپتالوں سمیت آر آئی یو ٹی میں آکسیجن کا مناسب ذخیرہ موجود ہے۔

شہر میں گیس سلنڈرز کی قیمتوں اور ری فلنگ میں من مانے اضافے کے باوجود شہری انتظامیہ کی طرف سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔

Related Posts